پنجی، 22؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں حکومت چلانے کے باوجود عام آدمی پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے فنڈ نہیں ہے۔کل شام جنوبی گوا میں درج فہرست ذات و قبائل کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہاکہ یہ دیکھنے میں غیر معمولی لگ سکتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ دہلی میں ڈیڑھ سال حکومت چلانے کے باوجود آپ کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہے۔میں آپ کو اپنا بینک اکاؤنٹ دکھا سکتا ہوں۔یہاں تک کہ پارٹی کے پاس بھی فنڈ نہیں ہے۔حالانکہ آپ نے پہلے ہی پنجاب اور گوا کے آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب ہم نے دہلی میں انتخابات لڑا تھا تب عوام نے انتخاب لڑا تھا۔اپنے بہتر مستقبل کے واسطے لڑنے والے ہر کسی کے لیے آپ ایک پلیٹ فارم ہے۔نہوں نے کہا کہ گوا میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے ، یہاں مقامی لوگ الیکشن لڑیں گے۔کیجریوال نے کہا کہ اگر ریاست میں آپ کو منتخب کیا جاتا ہے تو اس میں ہائی کمان کی ثقافت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ گوا میں گواکے باشندوں کی حکومت ہوگی۔یہاں تک کہ انتخابی منشور کا خاکہ بھی گواکے باشندے ہی طے کر رہے ہیں۔منشور میں میں اپنا حکم نہیں چلاؤں گا، گوا کے لوگ اس کا فیصلہ کریں گے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوا کا ان کا دورہ صرف مسائل کوسمجھنے کے لیے ہے۔گوا میں نشیلی اشیاء کی مبینہ طور پر دھڑلے سے ہونے والی فروخت پر انہوں نے کہاکہ اگر ریاستی حکومت چاہے گی تو اگلے ایک گھنٹے میں گوا میں منشیات پر روک لگ سکتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات فروشوں، پولیس اہلکاروں اور سیاستدانوں کے درمیان ملی بھگت کی وجہ سے اس کا کاروبار چل رہا ہے ۔انہوں نے دعوی کیاکہ پولیس اہلکاروں کے ذریعے سیاستدانوں تک روپیہ پہنچایا جا رہا ہے۔